ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، معاہدوں کے فالو اپ کی ضرورت پر اتفاق

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے سفیر کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں  مفاہمت اور تعاون کے معاہدوں کے بہترین نتائج کے لیے معاہدوں کے فالو اپ کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں چین کے سفیر  نونگ رونگ نے بدھ کے روز وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔  وزیر اعظم نے  نومبر 2022 میں اپنے دورہ چین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے پاک- چین دوستی مزید مضبوط ہوئی اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ بھی بڑھی ہے۔

وزیراعظم  نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے  چین کے سابق صدر جیانگ ژیمن کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے قابل اعتماد دوست تھے جن کی کمی کو شدت سے محسوس کیا جائے گا۔  وزیر اعظم اور چینی سفیر نے حالیہ اعلیٰ سطحی دورے کے اہم نتائج پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں پاکستان اور چین کی قیادت کے درمیان بیجنگ میں طے پانے والے مفاہمت اور تعاون کے معاہدوں کے بہترین نتائج کے لیے معاہدوں کے فالو اپ کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں