ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پانچ برس میں مکمل اسلامی بینکنگ نظام رائج کرنا نا ممکن ہے ، اسٹیٹ بینک

لاہور: اسٹیٹ بینک نے 5 برس میں مکمل اسلامی بینکنگ نظام رائج کرنا نا ممکن قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے سینیٹ خزانہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ پانچ برس میں مکمل اسلامی بینکنگ نظام رائج کرنا ممکن نہیں، اس میں کئی مسائل ہیں.

اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا تھاکہ چند بینکوں کو روایتی بینکاری سے اسلامی بینکاری میں تبدیلی میں 5 سال لگے، یہ ایک کمٹمنٹ ہے کہ ہم اسلامی بینکاری کی طرف بڑھیں، اسلامی بینکاری کےلیے شریعہ اسکالرز کی رائے بھی لینی ہوگی۔

وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نےکہا کہ ہمارے بہت سے سرمایہ کار اسلامی بینکاری کی طرف جانا چاہتے ہیں، ہمارے مذہبی عقائد کی وجہ سے ہمیں ضرور اسلامی بینکاری کی طرف جانا ہے مگر اس میں وقت لگےگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں