ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ابرار ڈیبیو ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں لینے والے 13ویں پاکستانی بولر بن گئے

 ملتان :انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد پہلے ٹیسٹ میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے 13 ویں بولر اور پہلے اسپنر بن گئے،

ابرار احمد سے قبل جن 12کھلاڑیوں نے ڈیبیو ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں لیں، ان میں محمد زاہد، نذیر جونیئر، بلال آصف، عارف بٹ، تنویر احمد، شاہد آفریدی، شاہد نذیر، وہاب ریاض، یاسر عرفات، شبیر احمد، محمد سمیع اور نعمان علی یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے محمد نذیر جونیئر اور محمد زاہد ڈیبیو ٹیسٹ کی ایک اننگز میں سات وکٹیں لیکر سر فہرست ہیں،نذیر جونیئر نے 1969میں نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں سات وکٹیں لیں تھیں اور محمد زاہد بھی ڈیبیو ٹیسٹ کی ایک اننگز میں سات وکٹیں لے چکے ہیں،اس کے علاوہ محمد زاہد نے نیوزی لینڈ کے خلاف 1996میں ٹیسٹ میں 9وکٹیں لیں تھیں جبکہ ابرار احمد ڈیبیو ٹیسٹ کے پہلے دن اور کھانے کے وقفے سے پہلے پانچ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی اسپینر بھی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں