ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ مغربی بلقان میں امن اور استحکام کا ضامن ہے : سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچ

سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچ نے کہا کہ وہ ترکیہ کو مغربی بلقان میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے والے پارٹنر کے طور پر دیکھتے ہیں ۔

الیگزینڈر ووچ نے ان خیالات کا اظہار   60ویں جنرل اسمبلی میں شرکت  اور  بحیرہ اسود اقتصادی تعاون پارلیمانی اسمبلی (BSEC) کی صدارت  سنبھَالنے  کے لیے بلغراد  میں موجود    ترکیہ  کی قومی اسمبلی کے اسپیکر  مصطفیٰ  شَن توپ  کا خییر مقدم کرتے ہوئےکیا۔

الیگزینڈر ووچ نے سی شَن توپ  سے ملاقات کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے معزز مہمان، ترکیہ  کی قومی اسمبلی کے اسپیکر  مصطفیٰ  شَن توپ  سے دوبارہ مل کر بہت فخر محسوس کر رہا ہوں اور   اس موقع  سے فائدہ اٹھاتے ہوئے  میں اپنےمحترم دوست رجب طیب ایردوان کو مبارکباد پیش  کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ  انہوں نے شَن توپ  کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات کے بارے میں بات  چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ  انہوں نے اقتصادی تعاون، توانائی کی سلامتی، ترکیہ کی اپنے ملک میں سرمایہ کاری اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکیہ  کا خطے میں بہت  اہم اور  کلیدی  کردار ہے، سربیا ترکیہ کو ایک ایسے پارٹنر کے طور پر دیکھتا ہے جو مغربی بلقان میں امن و استحکام کو برقرار رکھتا ہے، نہ صرف سربیا بلکہ خطے کے تمام ممالک میں شہریوں کی عمومی سلامتی میں تعاون کرتا ہے، اور انفراسٹرکچر کے شعبے میں منصوبوں کے نفاذ میں مدد فراہم کرتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں