ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کیخلاف بیرونی قوتیں سازشیں کررہی ہیں، فضل الرحمان

 کوئٹہ: پی ڈی ایم اور جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں چھوٹی تعداد میں حکومت ملی ہے، ملکی خوش حالی کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے۔

کوئٹہ میں جمیعت علما اسلام کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کا منشور ہر ایک کو چور، چور کہنا ہے جبکہ وہ خود گھڑی اور نوادرات چور ہے۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کو کمزور کر کے عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے، پاکستان کیخلاف بیرونی قوتیں سازشیں کررہی ہیں جس کے تحت چار سال میں ملکی معیشت کو زمین بوس کردیا گیاْ

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں چھوٹی تعداد کے ساتھ حکومت ملی ہے، ملکی خوش حالی کے لیے ہماری جدوجہد جاری ہے‘۔ جے یو آئی کے سربراہ نے ایک بار پھر کہا کہ نئے الیکشن ملکی معاشی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہونے چاہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں