ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانوی جزیرے جرسی میں زوردار دھماکا، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی، 12 لاپتا

برطانیہ کے جزیرے جرسی میں زوردار دھماکا ہوا جس میں اب تک ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے اور دو زخمیوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جبکہ 12 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق برطانیہ کے خود مختار جزیرے جرسی کے ایک تین منزلہ عمارت میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، دھماکا اتنا شدید تھا کہ تین منزلہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ریسکیوٹیموں نے ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد لگی آگ پر قابو پالیا۔جائے حادثے سے ایک شخص کی لاش ملی، جب کہ دو شدید زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ 12 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاحال دھماکے کی نوعیت اور وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ امدادی کارکنوں نے رہائشی عمارت سے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں