ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک صدر ایردوان کی روسی انرجی فرم گیس پروم کے چیئرمین سے ملاقات

صدر  رجب طیب ایردوان  نے استنبول کے قصر وحدالدین میں  روسی انرجی فرم گیس پروم کے چیئر مین الیکسی  میلر کو شرف ملاقات بخشا۔

ملاقات کے دوران ترکیہ میں گیس سنٹر کے قیام کے ساتھ ساتھ ترکیہ کو روسی گیس کی فراہمی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ روسی صدر ولادمیر پوتن نے ترکیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ روس سے یورپ سمیت دیگر ممالک کو  قدرتی گیس کی ترسیل کے لیے سب سے قابل اعتماد راستوں میں سے ایک بن گیا ہے۔

انہوں نے ترکیہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ "ہم ترکی میں ایک بڑا مرکز قائم کر سکتے ہیں” تاکہ گیس کے ترسیل  کو یقینی بنایا جا سکے۔

صدر ایردوان  کا کہنا   تھا کہ ” ہم نے روسی صدر کے ہمراہ ترکیہ سے یورپ کو قدرتی گیس کی ترسیل کے  لیے  مرکزی مقام بنانے کی ہدایت کی ہے، یہ  ایک بین الاقوامی  ترسیل  مرکز ہو گا۔ "

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں