ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیفا ورلڈ کپ:برازیل کو شکست، کروشیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

دوحا: فیفا ورلڈ کپ میں کروشیا نے برازیل کو پہلے کوارٹر فائنل میں پینلٹیز پر شکست دے کرسیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

قطر کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں کروشیا نے برازیل کو پینلٹیز پر2کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

ناک آؤٹ مقابلے میں برازیل اور کروشیا کی ٹیمیں مقررہ 90 منٹ کے کھیل میں کوئی گول کرنے سے قاصر رہیں۔

پہلے اضافی ہاف کے اضافی وقت میں نیمار نے برازیل کی جانب سے گول کر کے ٹیم کو کروشیا پر برتری دلائی جس کو کروشیا کے برُونو پیٹکووچ دوسرے اضافی ہاف میں(117 ویں منٹ میں) برابر کرتے ہوئے برازیل کے حق میں جاتے کھیل کو پینلٹیز کے مرحلے میں لے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں