ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لندن: بسوں اور ٹرینوں میں جنسی ہراسانی کے واقعات میں اضافہ

لندن: بسوں اور ٹرینوں میں جنسی ہراسانی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سال کے دوران ٹرینوں اور بسوں میں جنسی ہراسانی کے 1813 واقعات رپورٹ ہوئے۔ٹی ایف ایل کا کہنا ہے کہ آگاہی مہم کے باوجود اس سال 1067 کے مقابلے میں 1813 واقعات رپورٹ ہوئے۔

جنسی ہراسانی کے زیادہ تر واقعات رش کے اوقات میں رونما ہوئے۔ ٹرانسپورٹ فار لندن کے مطابق مہم کے باوجود 50 فیصد سے بھی کم خواتین جنسی ہراسانی کے واقعات رپورٹ کرتی ہیں۔

 خواتین کے خلاف زیرو ٹالرنس کی مہم اگلے سال بھی جاری رہے گی۔ ٹی ایف ایل کا کہنا ہے کہ خواتین کی ہراسانی کے واقعات کو زیادہ سے زیادہ رپورٹ کیا جائے۔ خواتین کو محفوظ سفر فراہم کرنے کے لئے پولیس گشت بڑھایا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں