ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہنگائی کے نئے اعداد و شمار جاری، مزید 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق نئے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں، جس کے مطابق مزید 24 اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی سالانہ شرح 30.66 فیصد پر برقرار رہی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے ملک میں 24 اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 8 کے نرخوں میں کمی آئی۔

اس دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں برقرار رہیں۔ پیاز، چاول، انڈے، چینی، نمک، ماچس،کیلے، ایل پی جی مہنگی جبکہ ٹماٹر،مرغی،آلو،دال مسور،دال چنا،کوکنگ آئل اور گھی سستا ہوا۔

ملک کے مختلف شہروں میں چینی 100 روپے فی کلو تک فروخت ہوتی رہی۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا 13 روپے مہنگا ہوا اور اوسط قیمت 1524 روپے رہی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں