ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ناظم جوکھیو قتل کیس، جام اویس سمیت 8 ملزمان پر فرد جرم عائد

کراچی کی مقامی عدالت نے ناظم جوکھیوقتل کیس میں جام اویس سمیت 8 ملزمان پرفردِ جرم عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیرکراچی میں ناظم جوکھیو قتل کیس میں سماعت کے دوران اہم پیش رفت ہوئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیرنے رکن سندھ اسمبلی جام اویس  سمیت 8 ملزمان پر جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحتِ جرم سے انکارکردیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہان کو طلب کرلیا۔کیس میں ناظم جوکھیو نے جام اویس و دیگر کے ساتھ صلح کی درخواست دائر کررکھی ہے۔

 ناظم جوکھیو کے قتل کا مقدمہ ملیر میمن گوٹھ تھانے میں درج ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں