ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری دیدی

default

اسلام آباد:اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری دے دی۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے اجلاس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ای سی سی نے ریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری دے دی ہے، اس منظوری سے ریکوڈک منصوبے پر کام جلدی شروع ہو سکے گا۔

 حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بیرک گولڈ کمپنی کے ساتھ ریکوڈک معاہدے کی بھی منظوری دی گئی ہے، معاہدے کے تحت بیرک گولڈ کو پاکستان میں ادائیگیوں کی منظوری دی گئی ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ پاکستان بیرک گولڈ کمپنی کو معاہدے کے تحت رقم کی پہلے ہی ادائیگی کر چکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں