ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایک ماہ میں گندم کی مد میں 55 ارب روپے بچائے، پرویزالٰہی

اسلام آباد:وزیرِ اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ایک ماہ کے دوران موثر حکمت عملی سے گندم کی مد میں 55 ارب روپے بچائے۔

وزیرِ اعلی پنجاب کی زیر صدارت کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے گندم کا اجلاس ہوا جس میں گندم کی ریلیز پالیسی، کوٹے کے اجرا، موجودہ ذخائر اور ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران سیکریٹری خوراک اور ڈائریکٹر فوڈ نے گندم کے ذخائر اور ضروریات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مالیاتی نظم وضبط کے نفاذ سے مزید 2 ارب کی بچت بھی کی گئی، راولپنڈی سمیت بڑے شہروں میں گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب زرعی صوبہ ہے، گندم کی پیداوار میں خود کفیل ہونے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، کاشتکاروں کو گندم کی زیادہ پیداوار دینے والے بیج کے استعمال کی آگاہی دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو آٹے کی فراہمی میں تعطل نہیں آنا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں