ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چودھری نثار علی کا آئندہ عام انتخابات میں الیکشن لڑنے کا اعلان

اسلام آباد: سابق وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان نے آئندہ عام انتخابات میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

چودھری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں این اے 57 سے حصہ لوں گا، میرے حلقے میں مدمقابل جو لوگ ہیں وہ آسمان سے نہیں اترے ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکسلا میں میری عوامی خدمت کے نشانات جابجا آپ کو نظر آئیں گے، میرے مدمقابل اس حلقہ میں جو لوگ ہیں وہ آسمان سے نہیں اترے ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق چوہدری نثار کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کے بجائے آزاد حیثیت میں قومی اور صوبائی اسمبلی کا انتخاب لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے لیے انہوں نے دفتر بھی قائم کر دیا ہے جہاں وہ ہفتے میں چار دن موجود ہوتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں