ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش شفیق الرحمن گرفتار

 ڈھاکہ:بنگلا دیش میں جماعتِ اسلامی کے امیر شفیق الرحمن کو گرفتار کر لیا گیا،غیر ملکی میڈیاکے مطابق جماعتِ اسلامی بنگلا دیش کے امیر کو ڈھاکا میں انسدادِ دہشت گردی پولیس نے گرفتار کیا ہے،  پولیس نے جماعتِ اسلامی کے امیر پر عائد الزامات کی وضاحت نہیں کی۔

ترجمان جماعتِ اسلامی بنگلا دیش کا کہنا تھا کہ جماعتِ اسلامی کے امیر کی گرفتاری کا مقصد مخالفین کو کچلنا ہے۔

پارٹی ترجمان کے مطابق یہ پارٹی کے خلاف 15سال سے جاری غیر منصفانہ جبر کی ایک اور کڑی ہے۔

خیال رہے کہ حسینہ واجد کی حکومت پر جماعت اسلامی کے کارکنان واراکین پر بے تحاشہ ظلم صرف اس وجہ سے کیا جارہا ہے کہ انہوں نے بنگلادیشن بنتے وقت پاکستان کی حمایت کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں