ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوزی لینڈ : وزیراعظم نے اپوزیشن رہنما  کو مغرور کہنے پرمعافی مانگ لی

نیوزی لینڈ : وزیراعظم نے اپوزیشن رہنما  کو مغرور کہنے پرمعافی مانگ لی

 آکلینڈ:نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعت کے رکن کو مغرور کہنے پر معافی مانگ لی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ میں پرجوش بحث کے دوران وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے ایک مسئلہ اٹھایا تو اس دوران اپوزیشن پارٹی کے رہنما نے ان سے ایک ایسے موقع کی مثال دینے کو کہا جب انہوں نے غلطی کرکے معافی مانگی ہو اور اسے ٹھیک کیا ہو۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے ایک پرجوش طریقے سے تفصیلی جواب دیا تاہم بات ختم کر کے بیٹھتے ہوئے انہوں نے بڑبڑاتے ہوئے مغرور کہا جسے پارلیمنٹ میں مائیکروفونز نے ریکارڈ کرلیا۔

نیوزی لینڈ کی اے سی ٹی  پارٹی کے رہنما ڈیوڈ سیمور نے وزیراعظم کے الفاظ پر اعتراض کرتے ہوئے اسپیکر سے اسے واپس لینے کی درخواست کی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بعد ازاں وزیراعظم آفس کے ترجمان نے کہا کہ جیسنڈا آرڈرن نے معافی مانگ لی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں