ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈائریکٹر آف کرکٹ کی تعیناتی کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈائریکٹر آف کرکٹ کی تعیناتی کا فیصلہ

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے ایک اور  اہم عہدہ متعارف کر ادیا، ڈائریکٹر آف کرکٹ کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے،ڈائریکٹر آف کرکٹ کا عہدہ لانے کا فیصلہ بورڈ کی ری اسٹرکچرنگ کیلئے ہو نے والے اجلاس میں کیا گیا،ڈائریکٹر آف کرکٹ کی ذمہ داری میں تمام کرکٹ ڈپارٹمنٹس ہوں گے۔

ڈائریکٹر آف کرکٹ بورڈ کے تمام کرکٹ ڈپارٹمنٹس کو دیکھے گا اور چیف ایگزیکٹو کو رپورٹ کرے گا،ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ، ڈائریکٹر  ڈومیسٹک اور  ویمن کرکٹ کی چیئرپرسن ڈائریکٹر آف کرکٹ کو رپورٹ کریں گے،پاکستان کرکٹ بورڈ غیر ملکی بورڈز کی طرز  پر ڈائریکٹر آف کرکٹ لانا چاہتا ہے۔

پی سی بی نے ڈائریکٹر آف کرکٹ کی تلاش کیلئے اشتہار بھی دیا ہوا ہے، ڈائریکٹر آف کرکٹ کے عہدے کے خواہشمند افراد سے درخواستیں 23دسمبر تک وصول کی جائیں گی،اسپورٹس سائیکالوجسٹ، لیڈ نیوٹریشنسٹ، ہیڈ آف ایونٹس، ہیڈ آف ایجوکیشن کرکٹ سپورٹ اور  پرفارمنس ڈیٹا اینالسٹ کیلئے بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں