ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چھ سالہ افغان بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

کراچی میں ایک چھ سالہ افغان بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردری سے قتل کر دیا گیا۔ بچی کی لاش ایک ویران گھر سے برآمد ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں گزشتہ چند روز میں اسی نوعیت کا پیش آنے والا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

مقامی افراد کے مطابق ایک چھ سالہ افغان بچی اپنے گھر کے باہر سے لاپتہ ہو گئی تھی۔ گھر والوں نے ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی مگر وہ نہیں ملی۔ بعد میں افغان پولیس چیک پوسٹ کے علاقے کے ایک ویران گھر سے بچی کی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا۔ لواحقین نے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے مجرموں کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں