ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چینیوں کے ہوٹل پر حملہ ہم نے کیا ہے: داعش

افغان دارالحکومت کابل میں گزشتہ روز چینیوں کے مقیم ہوٹل پر حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کرلی ہے 

 دہشتگرد تنظیم داعش نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ کابل کے علاقے  شہرِ نو میں چینیوں کے ہوٹل پر حملہ ہم نے کیا ہے۔

دریں اثنا، کابل کے ایمرجنسی ہسپتال  کا کہنا ہے کہ اس حملے  کے بعد تین نعشوں اور 18 افراد کو لایا گیا ہے۔

طالبان کی عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد  نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ  اس حملے کے دوران ہوٹل سے بعض غیر ملکیوں کو  بچا لیا گیا ہے جبکہ دو دیگرغیر ملکی اپنے کمروں کی کھڑکیوں سے چھلانگ لگانے کے دوران زخمی ہو گئے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں