ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کے الیکٹرک کے ذمہ داران کو فوراً بجلی کے بل کم کرنا ہونگے ،علما کرام

کراچی : علماء و معززین نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کے ذمہ داران فوری طور پر بجلی کے بھاری بھرکم بل کم کریں کیونکہ آج عوام ان کی ادائیگی کیلئے مشکلات میں پھنسے ہوئے ہیں سستی بجلی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن وہ اس ذمہ داری سے قاصر ہیں نا اہل اور نالائق حکومت عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں۔

بجلی کے ساتھ ساتھ پٹرول،گیس اور اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں کم کی جائیں لیکن موجودہ حکمرانوں،شہباز شریف،بلال بھٹو،آصف زرداری اور فضل الرحمن نے عوام کو بھوکوں مارنے کا بیڑا اٹھا لیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت،ریاستی ادارے اور ذمہ داران عوام پر رحم کریں ورنہ قہر خدا وندی کیلئے تیار رہیں، اس وقت پاکستان میں بسنے والے غریب طبقات کسماء پرسی کا شکار ہیں اور وہ دو وقت کی روٹی بھی اپنے بچوں کو کھلانے کے قابل نہیں،حکمرانوں نے مہنگائی کا طوفان عوام کے سر پر تھوپ دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں