بتایا گیا ہے کہ اطالوی فضائیہ سے تعلق رکھنے والا یورو فائٹر ٹائفون قسم کا لڑاکا طیارہ سسلی جزیرے کے مغرب میں سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔
اطالوی پریس کی خبروں میں بتایا گیا ہےکہ تربیتی پرواز کے بعد سسلی جزیرے کے تراپانی برگی ہوائی اڈے کو لوٹنے کی کوشش میں ہونے والے اطالوی فضائیہ کے لڑاکا طیارے سے کل رابطہ منقطع ہو گیا ۔
خبر میں بتایا گیا ہے کہ طیارہ ائیربیس سے 8 میل جنوب مشرق میں سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا اور علاقے میں فوری طور پر تلاشی اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں، یہ طیارہ سنگل سیٹ ماڈل کا حامل تھا اور کسی نامعلوم وجہ سے گر کر تباہ ہوا ہے۔
خبروں کے مطابق ہو سکتا ہے کہ طیارے کے پائلٹ کی گرنے سے پہلے پیراشوٹ کے ذریعے کودنے سے جان بچ گئی ہو۔