ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا میں پاکستان کی زیرملکیت اہم عمارت فروخت کرنیکی تیاری

امریکا میں پاکستان کی زیرملکیت اہم عمارت فروخت کرنیکی تیاری

 واشنگٹن:امریکا میں پاکستان کی زیرملکیت اہم عمارت فروخت کرنیکی تیاری کرلی گئی،امریکا میں فروخت کی جانے والی عمارت واشنگٹن ڈی سی کے مہنگے ترین علاقے نارتھ ویسٹ میں ہے جو 13ہزار اسکوائر فٹ سے زائد کے احاطے پر قائم ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی عمارت کے قریب سابق امریکی صدر اوباما اور ان کی بیٹی ایوانکا کا بھی گھر ہے جب کہ عمارت کے قریب دنیا کے امیرترین افراد میں سے ایک جیف بیزوز بھی رہائش پذیر ہیں۔

فروخت کی جانے والی عمارت میں کئی برسوں سے رہائش و دفاترقائم نہیں اور زیر استعمال نہ ہونیکی وجہ سے پاکستان کی ملکیت عمارت انتہائی مخدوش حالت میں ہے۔

شہری قوانین کے مطابق عمارت کی بیرونی شکل کو تبدیل کیے بغیر اس کی مرمت ممکن ہے،پاکستانی عمارت پر 17-2016میں شہری حکومت نے 70ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا تھا۔

دوسری جانب پاکستانی سفارت خانے نے عمارت کی فروخت کی تصدیق و تردید سے  گریز کیا ہے جب کہ عمارت کے باہر برائے فروخت کے آویزاں بورڈ اچانک ہٹا لیے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں