ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی فوجیوں کی KK۔ وائے پی جی مشترکہ گشتی کاروائیاں بحال

متحدہ امریکہ نے شام میں  علیحدگی پسند  دہشت گرد تنظیم  PKK۔ وائے پی جی  کے ہمراہ مشترکہ گشتی کاروائیوں کو دوبارہ سے شروع کر دیا ہے۔

امریکی وزارت دفاع کے ترجمان  بریگیڈیئر جنرل  رائڈر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترکیہ  کی  شام و عراق میں  PKK۔ وائے پی جی دہشت گرد تنظیم  کے  خلاف  فضائی کاروائی    کے بعد   PKK کے ہمراہ  شام میں گشتی کاروائیوں میں  گراوٹ لانے والی  امریکی فوج نے اس عمل کو اب  بحال کر دیا ہے۔

یومیہ  پریس کانفرنس میں اپنے  جائزے  پیش کرتے ہوئے پیٹرک رائڈر نے کہا کہ  وہ ترکیہ کے  شام میں PKK/YPG کے خلاف ممکنہ زمینی کارروائی کے بارے میں سوالات پر تبصرہ نہیں کریں  گے۔

انہوں نے کہا کہ ” میں امریکہ کے نام پر یہ کہہ سکتا ہوں کہ شامی ڈیموکریٹک قوتوں  کے ہمراہ مشترکہ کارروائیاں دوبارہ شروع ہو  گئی ہیں۔ 9 دسمبر سے یہ عمل یہ مکمل طور پر بحال ہو گیا ہے۔  ہماری یہ کاروائیاں  داعش کے  دوبارہ منظم ہونے کا سد باب کرنا ہے۔”

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں