بالی ووڈ انڈسٹری پر راج کرنےوالی خوبصورت اداکارائیں منی لانڈرر نکلیں ۔ بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے اپنے خلاف کینیڈین نژاد بالی وڈ اداکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی کی جانب سے ہتک عزت کا کیس جارحانہ انداز میں لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جیکولین فرنینڈس کے وکیل کا کہنا ہےکہ ہم نورا فتیحی کی جانب سے دائر کیےگئے ہتک عزت کے کیس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور نورا فتیحی کے خلاف جوابی مقدمہ دائر کرنےکے بارے میں بھی سوچ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ کینیڈین نژاد بالی وڈ اداکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی نے بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہے۔ نورا فتیحی نے بھارتی عدالت میں جیکولین فرنینڈس کے خلاف 200 کروڑ بھارتی روپےکے ہرجانےکا دعویٰ دائر کیا ہے۔
نورا فتیحی کی جانب سے دائر دعوے میں کہا گیا ہے کہ جیکولین فرنینڈس نے ان کے خلاف جھوٹے بیانات دیے جس میں ان کی بدنیتی شامل تھی۔