ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راشد نسیم نے تیزی سے بوتل کیپ کھولنے کا عالمی ریکارڈ بھی بنالیا

 لاہور:پاکستان کے مارشل آرٹس راشد نسیم نے نن چکو کے ساتھ سب سے زیادہ تیزی سے بوتل کیپ کھولنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا.

راشد نسیم نے چین کے یوئی ہائی چوان کو شکست دے کر مجموعی طور پر 82واں ریکارڈ قائم کیا،دنیا میں سب سے زیادہ مارشل آرٹس کیٹیگری میں ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم نے نن چکو کیٹیگری میں صرف 8.79سیکنڈ میں 10پانی کی بوتلوں کو کھول کرورلڈ ریکارڈقائم کیا،اس سے قبل نن چکو کے ساتھ 10نیو اینڈ سیلڈ بوتلوں کے ڈھکن کھولنے کا ریکارڈ چین کےYue Haichuanیوئی ہائی چوان کے پاس تھا جنہوں نے 11.85سیکنڈ میں سب سے زیادہ بوتلوں کو کھولنیکا اعزاز حاصل کیا تھا.

راشد نسیم نے یہ ریکارڈ گنیز آف ورلڈ ریکارڈ کی سالگرہ کے موقع پر بنایا ہے، اس سے قبل وہ چین کے کھلاڑیو ں کو 3مرتبہ ہرا چکے ہیں اور اپنے 100ریکارڈ مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں،راشد نسیم کو حکومتی سرپرستی حاصل نہیں ہے وہ یہ تمام ریکارڈ اپنی مدد آپ کے تحت بنا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں