ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کونگو میں شدید بارشیں اور سیلاب 100 سے زائد افراد ہلاک

افریقی ملک کونگو کے دارالحکومت کنشاسا میں بارش اورسیلاب سے تباہ کاریاں جاری ہیں۔

حکام کے مطابق،  مختلف حادثات میں اموات کی تعداد  ایک سو بیس ہو گئی۔

مقامی میڈیا  کے مطابق کنشاسا اور مرکزی بندرگاہ کو جوڑنے والا ہائی وے بری طرح ٹوٹ پھوٹ گیا ہے جسے 3 دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ کنشاسا میں کئی علاقے زیرِ آب آ گئے جبکہ سڑکوں پر گڑھے پڑ گئے۔

وزیر اعظم ژاں میشیل ساما لوکونڈے نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں   امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

 یہ بھی بتایا گیا  ہے کہ بدترین تباہ کاری پر کونگو کی حکومت نے ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہےجبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا  خدشہ بھی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں