ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت خواجہ سرا بچوں کی حقوق ادائیگی میں سنجیدہ نہیں، شریعت عدالت

اسلام آباد: وفاقی شریعت عدالت  نے نے کہا ہے کہ حکومت خواجہ سرا بچوں کے حقوق ادا کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ حکومت اپنی ذمے داری پوری نہیں کررہی کہ یہ بچے کہاں جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ سراؤں کو بینظیر کفالت پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہ

چیف جسٹس وفاقی شریعت عدالت سید محمد انور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کے خلاف مقدمات کی سماعت کی، جس میں چیف جسٹس نے وزارت انسانی حقوق کے وکیل کو ہدایت کی کہ عدالت آنے سے پہلے آرڈر پڑھ لیا کریں۔

عدالت نے وزارت انسانی حقوق کو حکم جاری کیا کہ خواجہ سرا بچوں کے لیے خصوصی چائلڈ پروٹیکشن یونٹ تشکیل دیا جائے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ ایس او پیز تیار کی جائیں۔

مزید پڑھیں: خواجہ سراؤں کی ملازمتوں کے حوالے سے حکومتی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

خصوصی چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے ارکان میں زمرد خان، ڈاکٹر امجد ثاقب رضا، چیئرمین این سی ایچ آر اور ندیم کشش شامل ہوں گے۔ عدالت نے کہا ہے کہ کمیٹی 24 دن میں ایس او پیز طے کرکے عدالت میں تفصیلی رپورٹ پیش کرے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 10 جنوری تک کے لیے  ملتوی کردی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں