ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریم اور صفدر نیب کے کمزور دلائل کے باعث ریلیف لینے میں کامیاب

arguments

اسلام آباد: مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بریت سے متعلق نیب کے سابق عہدیدار نے انکشاف میں کہاکہ قوانین میں حالیہ ترامیم کے بعد نیب نے مضبوط دلائل پیش نہیں کیے جس کی وجہ سے سزا یافتہ افراد ریلیف حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق عہدیدار نے انکشاف میں کہا کہ نیب کے نئے چیئرمین آفتاب سلطان اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایون فیلڈ ریفرنس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بریت چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کیا جائے گا، نیب کے فیصلے سے پراسیکیوشن برانچ کو بھی آگاہ کیا جاچکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں