ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے برطانیہ کے وزیر لارڈ طارق احمد کی ملاقات

 نیویارک:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے برطانیہ کے وزیر مملکت برائے خارجہ لارڈ طارق احمد نے ملاقات کی۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے برطانیہ کے وزیر مملکت برائے خارجہ،دولت مشترکہ اور ڈویلپمنٹ آفس لارڈ طارق احمد آف ومبلڈن نے نیویارک میں ملاقات کی۔ 

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لارڈ طارق احمد برطانوی وزیر اعظم کے تنازعات میں جنسی تشدد کی روک تھام کے خصوصی نمائندہ بھی ہیں۔ قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی یو این اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے صدر سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات، پانی بحران، پائیدار ترقی سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ملاقات میں سیلاب تباہ کاریوں کے باعث پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یو این جنرل اسمبلی میں قرار داد منظور ہوئی تھی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قرار داد کی منظوری پر شکریہ ادا کیا، صدر جنرل اسمبلی نے گروپ آف 77 اور چین کی پاکستان کی کامیاب قیادت کو سراہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں