ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گیس کمپنیوں کیلئے ایل این جی مہنگی کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

expensive

لاہور: اوگرا نے دسمبر میں گیس کمپنیوں کے لیے ایل این جی مہنگی کردی۔ سوئی سدرن اور سوئی نادرن گیس کمپنیوں کے لیے ایل این جی کی قیمت میں صفر اعشاریہ صفر تین ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کر دیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے دسمبر کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق سوئی نادرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 14.46ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ نومبر میں سوئی نادرن کے لیے قیمت 14.43 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررتھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت14.84 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی ہے جبکہ نومبر میں سوئی سدرن کے لیے قیمت 14.81 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررتھی۔ ایل این جی کی قیمت میں صفر اعشاریہ صفر تین ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں