ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقوام متحدہ کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے پاکستان سے مکمل تعاون کا اعادہ

نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں اور طویل مدت بحالی، آبادکاری اور تعمیرنو کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت اور تعاون کا اعادہ کیا ہے۔

نیویارک میں وزیر خارجہ بلاول زرداری سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہاکہ پاکستان میں محفوظ تعمیر نو اورموسمیاتی تبدیلی سے محفوظ پاکستان کے موضوع پر اگلے ماہ کی 9تاریخ کو ہونے والی عالمی کانفرنس کی کامیابی ان کی پہلی ترجیح ہے۔

وزیر خارجہ نے ملک میں تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان سے اظہار یکجہتی، بڑے پیمانے پر امداد کا اعلان اور موسمیاتی تبدیلی سے محفوظ پاکستان کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کرنے پر سیکرٹری جنرل سے اظہار تشکر کیا۔

بلاول زرداری نے کانفرنس میں عطیات دینے والے بڑے ملکوں، ترقیاتی ادا روں اور نجی شعبے کی شرکت یقینی بنانے، پاکستان کے جامع منصوبے اور تجاویز کیلئے امداد کرنے کی حوصلہ افزائی کیلئے سیکریٹری جنرل کے مسلسل تعاون پر زور دیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے وزیر خارجہ کے ترقی پذیر ملکوں کو درپیش چیلنجوں سے فوری طور پر نمٹنے سے متعلق جامع لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے گروپ 77اور چین کی خصوصی وزارتی کانفرنس کی صدارت کرنے کے بروقت اقدام کو سراہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں