ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں 20سال بعد بھی ساﺅتھ ایشین گیمز کا انعقاد ممکن نہیں،عارف حسن

پاکستان میں 20سال بعد بھی ساﺅتھ ایشین گیمز کا انعقاد ممکن نہیں،عارف حسن

کراچی: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر نے آئندہ سال ساﺅتھ ایشین گیمز کا انعقاد ناممکن قرار دے دیا،نجی ٹی وی سے گفتگو میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن نے کہا کہ ساﺅتھ ایشین گیمز غیر یقینی صورتحال سے دو چار ہیں۔

میگا ایونٹ کا اگلے سال ہونا ناممکن ہے اس لیے اسے 2024میں کرانے کی کوشش کریں گے،انہوں نے کہا کہ کسی بھی گیمز کو کرانے کا اس وقت تک فائدہ نہیں جب تک آپ کے کھلاڑی پرفارمنس نہ دے سکیں، اگر ہم انٹرنیشنل گیمز کراتے ہیں تو ہمارے کھلاڑیوں کی کارکردگی بھی اسی معیار کی ہونی چاہیے۔

عارف حسن کا کہنا تھاکہ قومی کھلاڑیوں کو بڑے ٹورنامنٹس کے مواقع نہیں ملتے، ہمیں کھلاڑیوں کی تیاری پر زیادہ سے زیادہ زور دینے کی ضرورت ہے، پلیئرز کا ایکسپوژر بڑھانے کے لیے انہیں انٹرنیشنل ایونٹس کی نمائندگی کرانی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو نیشنل اور انٹرنیشنل کوچز کی تربیت دلانی ہوگی یہ ایک کڑی ہے جیسے تواتر سے چلنا چاہیے، کھلاڑیوں کو جب تک انٹرنیشنل ایکسپوژر نہیں ملے گا معیاری کارکردگی دکھانا مشکل ہے، اگر کھلاڑیوں کی تیاریاں اس طرح سے شروع ہوجائیں تو پھر امید باندھی جاسکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں