ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسمبلیوں کی تحلیل، وزیراعظم شہبازشریف نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

meeting

اسلام آباد: اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اتوار کو لاہور میں اہم اجلاس طلب کرلیا، جس میں آئینی و قانونی ماہرین کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ پر اہم مشاورتی اجلاس کل (اتوار کو) لاہور میں طلب کرلیا گیا، جس میں آئینی و قانونی ماہرین کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر غور کیا جائے گا جبکہ اسمبلیاں بچانے کیلئے مختلف قانونی و آئینی معاملات پر بھی گفتگو ہوگی۔وزیراعظم آئینی و قانونی ماہرین اور پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد اتحادیوں سے بھی مشاورت کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں