ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیپال کے دور دراز علاقوں میں چین کی مالی اعانت سے امدادی منصوبے کا افتتاح

نیپال کے دور دراز علاقوں میں چین کی مالی اعانت سے امدادی منصوبے کا افتتاح

کھٹمنڈو:نیپال کے دور دراز علاقوں میں چین کی مالی اعانت سے صفائی کے سامان اور روزمرہ ضروریات زندگی کی فراہمی کیلئے ایک منصوبے کا افتتاح کردیا گیا ہے، افتتاح کی تقریب وادی کھٹمنڈو کے ایک شہر للت پور میں منعقد ہوئی۔

اس پروجیکٹ کو چین کے گلوبل ڈویلپمنٹ اور ساتھ  ساتھ کوآپریشن فنڈ کے ذریعے مالی اعانت فراہم کی جائے گی اور یہ چینی حکومت کی جانب سے کوآپریشن فنڈ کے ذریعے سمائلنگ چلڈرن پراجیکٹ کے تحت فوڈ پیکیج ڈسٹری بیوشن پروگرام کے بعد  نیپال میں دوسرا منصوبہ ہے۔

نیا پروجیکٹ صفائی ستھرائی، وبائی امراض سے بچاؤ اور ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ ساتھ نیپال کے دور دراز علاقوں میں سکولوں اور کمیونٹیز کیلئے روزمرہ ضروریات زندگی فراہم کرے گا۔

افتتاحی تقریب چائنہ فانڈیشن فار رورل ڈویلپمنٹ (سی ایف آر ڈی )نیپال آفس اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی)کے نیپال کنٹری آفس کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں