ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی معیشت کو سنبھالنے کی کوشش کررہے ہیں، وزیر خارجہ

پاکستانی معیشت کو سنبھالنے کی کوشش کررہے ہیں، وزیر خارجہ

واشنگٹن:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ معیشت کے اعتبار سے یہ پاکستان کے لیے مشکل وقت ہے مگر ہم خود کو سنبھالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

امریکی میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے اندر دہشتگردی سے متاثرہ افرادکی آوازیہاں پہنچائی ہے، دہشتگردی کے متاثرین اور پاکستان کے عوام سے اظہاریکجہتی کرنے والے ممالک کے شکر گزار ہیں، ہم دہشتگردی کا شکار ہیں،  دہشتگردی کے مرتکب نہیں، ہماری پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں ماضی میں جو کوتاہیاں ہوئیں، وہ اب نہیں ہوں گی، پاکستان پیپلزپارٹی اور ہمارا حکومتی اتحاد پرعزم ہے کہ دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ معیشت کے اعتبار سے یہ پاکستان کے لیے مشکل وقت ہے  لیکن وزیراعظم کی معاشی ٹیم اس چیلنج کا مقابلہ کررہی ہے، دنیادیکھ رہی ہے کہ ہم خودکو سنبھالنے کی کوشش کررہے ہیں جب کہ ہم اپنے وسائل سیلاب متاثرین پرخرچ کررہیہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں