ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی ٹیسٹ میں 219 رنز پر  پاکستان کی آدھی ٹیم پوئلین لوٹ گئی

کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بیٹنگ جاری ہے اورمیچ کے پہلے روز چائے کے وقفے تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنالیے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کی جانب سے عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 18 مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، شان مسعود 30، اظہر علی 45 جبکہ سعود شکیل 23، محمد رضوان 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،بابر اعظم 70 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں اور آغا سلمان ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے اولی روبنسن، مارک ووڈ، جیک لیچ، جو روٹ اور ڈیبیو کرنے والے ریحان احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

 قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کراچی ٹیسٹ میں محمد وسیم جونیئر ڈیبیو کر رہے ہیں، اس کے علاوہ اظہر علی، نعمان علی اور  شان مسعود کو بھی پیلنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر انگلش کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے تاہم کوشش ہوگی پہلے سیشن میں جلد وکٹیں لیکر پاکستان کیلئے مشکلات کھڑی کریں۔

دوسری جانب انگلش ٹیم کے اسپنر ریحان احمد آج ڈیبیو کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں