ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن سے بچنے کیلئے گورنر راج سے بہتر ہے مارشل لا لگا دیں،حماد اظہر

موجودہ بجٹ میں تمام اہداف جھوٹ پر مبنی ہیں، حماد اظہر 

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ الیکشن سے بچنے کے لئے گورنر راج لگانے سے بہتر ہے ملک میں مارشل لا لگا دیں۔

عوام سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نے کہا کہ تحریک انصاف کا منشور انصاف کی برابری ہے، اس ملک میں جمہوریت کا نام و نشان ختم کر دیا گیا، چوروں ڈاکوں کو حکومت دے دی گئی، آپ ایک بار پھر عمران خان اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کو منتخب کریں۔

انہوں نے کہا کہ این اے 126 شاہین آباد میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے، وسائل کی منصفانہ تقسیم پاکستان تحریک انصاف کا منشور ہے، 15 کروڑ روپے سے سیوریج کے کام کروائے گئے ہیں، 5 کروڑ روپے سے واٹر ڈسپوزل کا کام کروایا جا رہا ہے۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ ان چوروں، ڈاکوں کا ہم نے احتساب کرنا ہے، الیکشن سے بچنے کے لئے گورنر راج لگانے سے بہتر ہے ملک میں مارشل لا لگا دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں