ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انتخابی اصلاحات کے بغیر نئے الیکشن کر وانے کا کوئی فائدہ نہیں، جاوید قصوری

لاہور:امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، وہی صورتیں اور وہی کردار دوبارہ بر سر اقتدار آجائیں گے جنوں نے ملک کو قوم کو اس نہج پر پہنچایا ہے۔

محمد جاوید قصوری نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو پارلیمنٹ میں انتخابی اصلاحات کے حوالے سے اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے، عام آدمی موجودہ انتخابی نظام میں الیکشن نہیں لڑ سکتا کیونکہ الیکشن روپے پیسے کی کھیل بن چکا ہے۔ انتخابی قواعد و ضوابط اور الیکشن میں بہتر تبدیلیاں لا کر انتخابات کے عمل کو درست کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  ملک و قوم اس وقت سنگین بحرانوں کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم سب جماعتیں اگر واقعی پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کو ختم کرنا چاہتی ہیں اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانا چاہتی ہیں تو انہیں عام انتخابات سے قبل مل کر بیٹھنا چاہیے اور غیر جانبدار انتخابات کی طرف بڑھنا ہوگا۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  آئین میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار متعین ہے، اداروں کو آئینی حدود و قیود میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے اور ملکی سیاست میں دخل اندازی کی بجائے ملک کے دفاع کو مضبوط اور مستحکم  بنا نے کے لئے قومی کردار ادا کرنا ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں