ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

توشہ خانہ الزامات؛عمران خان نے نجی ٹی وی پر امارات میں ہتکِ عزت کیس کردیا

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نجی ٹی وی پر امارات میں ہتکِ عزت کا دعوی کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  اپنے ایک بیان  میں عمران خان نے  بتایا کہ حسن شاد کی سربراہی میں اب میرے متحدہ عرب امارات کے وکلا  نجی ٹی وی ، اینکر   اور ہینڈلرز  کیخلاف امارات کے قانون کے تحت مجرمانہ ہتکِ عزت  کا دعوی دائر کرچکے ہیں۔

قبل ازیں عمران خان نے کہا تھا کہ نجی ٹی وی اور اس کے اینکرنے اپنے ہینڈلرز کی حمایت سے میرے خلاف بے بنیاد اسٹوری چلائی۔ نجی ٹی وی ، اس کے اینکر اور ہینڈلرز کے خلاف نہ صرف پاکستان بلکہ  متحدہ عرب امارات اور برطانیہ کی عدالتوں میں مقدمہ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر بہتان تراشی کے لیے ایک جانے پہچانے فراڈئیے اور عالمی سطح پر مطلوب مجرم کو استعمال کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں