ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی افریقہ میں توانائی کا بحران شدت اختیار کرگیا  ،پاور پلانٹس پر فوج تعینات

 کیپ ٹاون:جنوبی افریقہ میں توانائی کا بحران شدت اختیار کرگیا ، حکومت نے بجلی بنانے والے پلانٹس کی حفاظت کیلئے فوج تعینات کر دی ۔

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق جنوبی افریقہ کے ایوان صدر اور بجلی بنانے والے سرکاری محکمے ایسکوم کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج کے اہلکار پاور پلانٹس کی حفاظت کی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کے ترجمان ونسنٹ میگونیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں ہر سٹیشن پر کم از کم 10 فوجی تعینات کیے جائیں گے، جبکہ مزید تعیناتیاں بھی کی جا رہی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام کوئلے اور ڈیزل سے چلنے والے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹس میں تخریب کاری، چوری، توڑ پھوڑ اور بدعنوانی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے ۔ 

جنوبی افریقہ گزشتہ 15 برس سے بجلی کی کمی کا شکار ہے لیکن رواں سال لوڈشیڈنگ کا بحران سنگین ہوچکا ہے ، بجلی بحران کے باعث ملک کو جہاں کروڑوں ڈالرکا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے وہیں تجارت اور صنعتوں کو بھی خسارے کا سامنا ہے۔ دوسری جانب بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے شہریوں میں غم و غصہ انتہا کو پہنچ چکا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں