ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی برادری مسلمانوں پر ظلم روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے،سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی رہنما اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے  وقت آ گیا عالمی برادری بھی مسلمانوں پر جاری ظلم کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھائے، بلاول نے جس دلیری سے کشمیر اور بھارتی مسلمانوں کیلئے آواز اٹھائی ہے اس پر قوم کو فخر ہے۔

اپنے ایک بیان میں سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا مودی سرکار سے متعلق بیان ایک حقیقت ہے، بلاول بھٹو کے مودی سرکار سے متعلق جرت مندانہ بیان کی تائید کرتے ہیں، پوری قوم بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے جس دلیری سے کشمیر اوربھارتی مسلمانوں کے لئے آواز اٹھائی ہے اس پر قوم کو فخر ہے، بھارتی سرکار نے نہتے مسلمانوں پر جس طرح ظلم جاری رکھا ہوا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، وزیر خارجہ کے جرت مندانہ بیان پر مودی سرکاری تلملا اٹھی ہے۔ 

سلیم مانڈوی والا کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی حمایت میں ریلیاں نکالی جائیں گی، وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری بھی مسلمانوں پر جاری ظلم کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں