ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فور کےسڑک کی تعمیر کا آغاز نہیں کیا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، حافظ نعیم

کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ حکمران ٹولہ کراچی کے ٹیکسوں سے عیاشی کرتا ہے لیکن شہر کی سڑکیں نہیں بناتا، سندھ حکومت نے 4Kسڑک کی تعمیر کا فوری آغاز نہیں کیا تو جلد بہت بڑا حتجاجی مظاہرہ کریں گے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

ضلع شمالی کے تحت 4Kچورنگی تا معمار روڈ تعمیر کرو مہم کے سلسلے میں اللہ والی چورنگی پر فیملی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئےحافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ حکومتی ٹولہ نا صرف نااہل بلکہ کرپٹ بھی ہے، انہوں نے عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں میں کرپشن کی لیکن عوام کے لیے کچھ نہیں کیا،کراچی کے نوجوانوں کو ملازمتیں نہیں دی جارہی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کا براحا ل ہے،پیپلزپارٹی، وڈیروں اور جاگیرداروں پر مشتمل پارٹی ہے اورایم کیو ایم اس کی سہولت کار ہے جو ہر بارصرف وزارتوں کی خاطر فروخت ہوجاتی ہے انہیں کراچی کے عوام اور ان کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ غریب اور متوسط طبقے کے شہریوں کے لیے زندگی گزارنا مشکل کردیا گیا ہے،سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان اورجماعت اسلامی نے شہر کو تعمیر کیا اور تعلیمی اداروں کو بنایا تھا،پارکس کی تعمیرکے علاوہ 350بسیں چلائی گئیں تھیں لیکن اس کے بعد سے آج تک کراچی کے عوام کو کچھ نہیں ملا، کراچی کے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے جماعت اسلامی کو شہر کی قیادت دیں،پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم دونوں مل کر بلدیاتی انتخابات ملتوی کروانا چاہتے ہیں۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ کارکنان حق دو کراچی مہم کو تیز کریں، شہر میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، پولیس میں مقامی لوگوں کی بھرتیوں کے بجائے شہر کو لاوارث چھوڑ دیاگیا ہے، کراچی کے دو کروڑ نوجوان نوکریوں کی تلاش میں گھوم رہے ہیں،عوام اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے 15 جنوری کو گھروں سے نکل کر جماعت اسلامی کو ووٹ دیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم تعمیر و ترقی کا سفر وہی سے شروع کریں گے جہاں نعمت اللہ خان نے چھوڑا تھا، ہم اختیارات کارونا نہیں روئیں گے،جتنے اختیارات ہوں گے اس سے بڑھ کر کام کریں گے اور مزید اختیارات حاصل کرنے کے لیے بھی جدوجہد کریں گے۔

مظاہرے میں بچے،بوڑھے،نوجوان بزرگ اور خواتین نے اہل خانہ کے ہمراہ بڑی تعداد میں شرکت کی اور حکمرانوں کی نااہلی کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔مظاہرے میں یوسف گوٹھ اور کنیز فاطمہ سوسائٹی،گلشن معمار کے مکینوں نے بھی بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈرز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جس میں تحریر تھا کہ شرم کرو،حیا کرو 4kچورنگی تعمیر کرو، سندھ حکومت شرم کرو،ڈوب مرو، ناجائز ایڈمنسٹریٹر مردہ باد کرپشن نہیں کام کرو۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں