ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 اظہر علی کو کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ میں آﺅٹ ہونے کے بعد ٹیم کے کھلاڑیوں کا خراج تحسین

کراچی:پاکستان کے مایانہ ناز بلے باز اظہر علی کو کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ میں آﺅٹ ہونے کے بعد ٹیم کے بقیہ کھلاڑیوں نے خراج تحسین پیش کیا۔

کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں اظہر علی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور انگلینڈ کے اسپنر جیک لیچ کی گیند پر صفر پر آﺅٹ ہوگئے۔

اظہر علی کے آﺅٹ ہونے کے بعد انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس سمیت دیگر کھلاڑیوں نے انہیں الوداع کیا جبکہ قومی ٹیم نے فضا میں بلے لہرا کر اظہر علی کو خراج تحسین بھی پیش کیا.

سابق کپتان اظہر علی نے ٹیسٹ کیریئر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 302رنز کی اننگز بھی کھیلی تھی تاہم انگلینڈ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کو اپنے لیے وہ یادگار نہ بنا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں