ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، رواں سال میں ایک ہزار رنز مکمل

more records

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔

بابر اعظم کے 2022 میں ایک ہزار ٹیسٹ رنز مکمل ہو گئے، کپتان بابر اعظم نے یہ کارنامہ انگلینڈ کے خلاف کھیلے جا رہے کراچی ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں انجام دیا ہے۔

بابر اعظم ایک سال میں 1000 ٹیسٹ رنز بنانے والے چھٹے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔اس سے قبل یونس خان نے 2 مرتبہ، انضمام الحق، محمد یوسف، اظہر علی اور محسن خان نے ایک ایک بار یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 54 رنز بنا کر آوٹ ہو چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں