اطلاع ملی ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں عسکریت پسندوں نے ایک پولیس سٹیشن پر قبضہ کر لیا اور اندر موجود سکیورٹی فورسز کو یرغمال بنا لیاہے۔
قومی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنوں کے انسداد دہشت گردی مرکز پر وہاں سے حراست میں لیے گئے عسکریت پسندوں نے قبضہ کر لیا ہے۔
شروع ہونے والی جھڑپ میں عسکریت پسندوں نے تھانے میں موجود دو پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا اور پولیس کے دیگر ارکان کو یرغمال بنا لیا۔
حکام نے اعلان کیا کہ یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہےجبکہ عسکریت پسند افغانستان میں محفوظ راستہ دینے کے مطالبہ کررہے ہیں ۔
اطلاع کے مطابق پولیس اسٹیشن میں تقریباً 15 جنگجو موجود ہیں اور انہوں نے 6-7 لوگوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔
یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ عسکریت پسندوں کا تعلق کس تنظیم سے ہے۔
دہشت گرد تنظیم پاکستانی طالبان (ٹی ٹی پی) نے 28 نومبر کو سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ 10 مئی کو اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ شروع ہونے والی جنگ بندی ختم ہو گئی ہے اور اس کے عسکریت پسندوں نے ملک بھر میں سکیورٹی فورسز پر حملے کا حکم دے دیا ہے۔
تنظیم نے اس تاریخ کے بعد سیکورٹی فورسز پر اپنے حملوں میں شدت پیدا کررکھی ہے۔