ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میسی 2بار گولڈن بال حاصل کرنیوالے پہلے کھلاڑی بن گئے

بیونس آئرس:ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی فیفا ورلڈ کپ میں دو بار گولڈن بال ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو شکست دے کر تیسری بار ورلڈکپ جیتا۔

قطر کے شہر لوسیل کے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ مقررہ وقت میں میچ 2-2سے جب کہ اضافی وقت میں 3-3سے برابر ہوا تاہم فائنل کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا جس میں ارجنٹینا نے 2-4سے کامیابی حاصل کی،میچ کے بعد ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے و الے کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا جس میں ارجنٹینا کے فرنانڈس کو ینگ پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ فرانس کے کیلیان ایمباپے کو گولڈن بوٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ارجنٹینا کے مارنڈینز نے بہترین گول کیپر کا گولڈن گلوو ایوارڈ جیتا جب کہ اپنا آخری ورلڈکپ کھیلنے والے ارجنٹینا کے لیونل میسی کو گولڈن بال ایوارڈ(ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی)دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں