ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹوئٹر کی سربراہی سے دستبرداری کےلئے ایلون مسک نے عوامی رائے طلب کر لی

نیو یارک:دنیا بھر میں مقبول مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی سربراہی چھوڑنے کے حوالے سے عوام سے رائے طلب کر لی،

گزشتہ چند روز کے دوران ٹوئٹر کی پالیسیوں میں کئی تبدیلیوں کے بعد ایلون مسک نے سوشل میڈیا صارفین سے رائے طلب کرنے کے لیے سوال پوچھا ہے کہ کیا مجھے ٹوئٹر کی سربراہی چھوڑ دینی چاہیے؟ایلون مسک نے ایک اور ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ آگے چل کر پالیسی میں بڑی تبدیلی کے حوالے سے رائے لی جائے گی، معذرت کے ساتھ، یہ دوبارہ نہیں ہو گا۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ایلون مسک کے سروے میں حصہ لے رہی ہے اور اب ہزاروں افراد ایلون مسک کو اپنی رائے کے حوالے سے آگاہ کر چکے ہیں،برطانوی میڈیا کے مطابق ٹوئٹرکے پلیٹ فارم پر 122ملین افراد موجودہیں جو پولنگ میں حصہ لے سکتے ہیں، ایلون مسک کو ٹوئٹرکا مالک بننے کے بعد پالیسیوں میں تبدیلی کے حوالے سے شدید تنقید کا سامناہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں