کراچی؛ پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ میں تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ کی بیٹن گجاری تھی جب کہ اسے کلین سوئپ کے لیے صرف 55 رنز کی ضرورت ہے۔
قبل ازیں پاکستان نے تیسرے روز بغیر کسی نقصان کے 21 رنز پر اپنی باقی اننگز کا آغاز کیا، تاہم پوری ٹیم 216 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اوپنر شان مسعود 24 ، اظہر علی صفر اور عبداللہ شفیق 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کپتان بابراعظم اور سعود شکیل کے درمیان چوتھی وکٹ کی شراکت میں 110 رنز بنائے گئے۔ بابراعظم 54 رنز بنا کر ریحان احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر ٹھر نہ سکا۔ محمد رضوان 7 اور سعود شکیل 53 رنز پر آؤٹ ہوئے۔
چائے کے وقفے کے بعد آل راؤنڈر فہیم اشرف ایک، نعمان علی 15، محمد وسیم 2 اور آغا سلمان 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے ریحان احمد نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
