اسلام آباد: عدالت عظمیٰ کے حکم پر تشکیل دی گئی ارشد شریف قتل کیس کی اسپیشل جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے 26 گواہوں کے بیان قلم بند کرلیے جبکہ مزید گواہوں کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نامور صحافی ارشد شریف قتل کیس کی ایس جے آئی ٹی کا آٹھواں اجلاس ہوا، جس میں بتایا گیا کہ اب تک 26 گواہوں کی شہادتیں قلمبند ہوچکی ہیں۔
پولیس کے مطابق مزید شہادتیں قلمبند کرنے کے لیے اہم گواہوں کو بدھ 21 دسمبر 2022ء کو طلب کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ایس جے آئی ٹی کا اگلا اجلاس بھی ہوگا۔
