ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں مسلم دشمنی: کرناٹک میں حلال گوشت پر پابندی کا بل  لانے کا فیصلہ

نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے بعد مودی کی مسلم دشمن حکومت اب حلال گوشت پر پابندی کا بل لانے کی تیاری کر رہی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں برس مارچ میں ہندوؤں کے تہوار یوگادی کے موقع پر انتہاپسند ہندوؤں نے گوشت کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور تب سے باقاعدہ ایک مہم بھی چلائی جارہی ہے،جس پر نام نہاد سیکولر جمہوریت کی دعویدار مودی سرکار نے کرناٹک میں ایک بل لانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ حلال گوشت پر پابندی لگانے کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔

مودی سرکار نے ہندو انتہا پسند جماعتوں کو خوش کرنے اور ووٹ حاصل کرنے کی لالچ میں یہ بل چند دنوں میں شروع ہونے والے اسمبلی اجلاس میں لانے کا ارداہ ظاہر کیا ہے۔ اپوزیشن جماعت کانگریس نے حکمراں جماعت کے اس ارادے کو بھانپتے ہوئے پارلیمان میں بل کے خلاف سخت مزاحمت کا اعلان کردیا جب کہ مسلم جماعتوں نے بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

انتہا پسندانہ نظریات کی حامل بی جے پی نے اپوزیشن جماعت اور مسلم جماعتوں کے احتجاج کو نظر انداز کرتے ہوئے بل پیش کرنے پر ڈٹے رہنے کا عندیہ دیا ہے جس سے ایک بار پھر کرناٹک میں کشیدگی کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

واضح رہے کہ یہ متنازع بل بی جے پی کے کرناٹک سے رکن اسمبلی روی کمار پیش کریں گے جو اس سے قبل حلال گوشت پر پابندی کے لیے کرناٹک کے گورنر کو خط بھی لکھ چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں